امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گالیوں بھری پوسٹ پر عالمی مبصرین حیران اور پریشان رہ گئے۔ امریکی ٹی وی چینل سی این این کا پینل دنگ رہ گیا، اینکر نے کہا کہ بجلی کے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر پر حملے جنگی جرم سمجھے جاتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے رپورٹر زولان نے کہا کہ صدر ٹرمپ متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ عالمی امور کے ماہر بریٹ مک گارک نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے ٹرمپ کو ڈیل نہیں ملے گی۔ اسکائی نیوز پر مبصر ٹیرا کنگارلو نے کہا کہ ایسے بیانات سے ٹرمپ کی فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، ٹرمپ کے اقدامات نے ایران کو اور بھی شیر کر دیا ہے، ایرانی قیادت کے لیے موت عظمت کا نشان بن چکی ہے جبکہ ٹرمپ ہر چیز کو ڈیل کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ ٹریڈ یونین رہ نما ہوورڈ بیکٹ نے کہا کہ ٹرمپ کو اسی آبنائے کا غم ہے جو کچھ دن پہلے ٹرمپ کے خیال میں امریکا کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی، ٹرمپ کی دھمکی جنگی جرم ہے، امریکا میں رجیم چینج کرکے ٹرمپ کو ہیگ کی عالمی عدالت میں لایا جانا چاہیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع