امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں، آبنائے ہرمز کی بندش اور ایران جنگ کے منفی اثرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.2 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر 43 سینٹ ہوگئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے بعد 114 ڈالر 57 سینٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے غیر اخلاقی بیان میں لکھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو امریکا ایران کے پاور پلانٹ اور پُل اڑا دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دھمکی دیتے ہوئے اپنی پرانی ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع بھی کی اور کہا کہ ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔ زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع