ایران نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’پتھر کے دور میں بھیجنے کی دھمکی‘ کے بعد امریکہ اور اسرائیل پر شدید ترین حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے تل ابیب پر میزائل داغے ہیں۔ 28 فروری کو ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جاری ہے اور اس کا دائرہ پورے مشرق وسطیٰ تک پھیل چکا ہے جبکہ اس کی وجہ سے عالمی معیشت بھی ہل کر رہ گئی ہے اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب ہے لیکن ساتھ ہی خبردار بھی کیا اگر ایران مذاکرات کے ذریعے کسی تصفیے تک نہ پہنچا تو حملے تیز کر دیے جائیں گے۔ انیس منٹ کی اس تقریر میں صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اگلے دو سے تین ہفتوں میں ہم ان کو واپس پتھر کے دور میں بھیجنے جا رہے ہیں، جہاں سے ان کا تعلق ہے۔‘ اس خطاب پر ایران کی جانب سے فوری طور پر ردعمل سامنے آیا جس کے بعد اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو حرکت میں آنا پڑا جبکہ پولیس بھی تل ابیب کے ان کئی متاثرہ مقامات پر کارروائی کر رہی ہے جن کے بارے میں رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ وہاں چار افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ایران کے فوجی کمانڈ سینٹر خاتم الانبیا کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا گیا ’وہ مزید بڑے اور تباہ کن کارروائیوں کی توقع رکھیں۔‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’اللہ تعالیٰ پر بھروسے کے ساتھ یہ جنگ آپ کی ذلت، رسوائی، یقینی ندامت اور ہتھیار نہ ڈالے جانے تک جاری رہے گی۔‘ یہ تازہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اسرائیل میں یہودی پاس اوور منا رہے ہیں اور ان میں سے کچھ تقریبات زیر زمین منعقد کی جا رہی ہیں۔ ایک بنکر میں ہونے والی کھانے کی تقریب میں شرکت کرنے والے جیفری نامی شخص نے بتایا کہ ’یہ میری پہلی چوائس نہیں ہے لیکن کم از کم پناہ گاہ کے اندر بیٹھ کر ہم اس وقت کو گزار تو سکتے ہیں۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع