امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق کانگریس کی قرار داد کو ’بے وقت اور بے معنی‘ قدم قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا: ’میں ایران کو تقریباً شکست کے دہانے پر لے آیا تھا، وہ ہارنے والا تھا، ہمیں عملی طور پر ہر چیز دینے کو آمادہ تھا، اور دہائیوں میں پہلی بار امریکہ اور اس کے صدر، یعنی مجھے، مکمل احترام دے رہا تھا۔‘ ٹرمپ کے مطابق ایسے وقت میں ’امریکی سینیٹ نے وار پاورز ایکٹ (جنگ سے متعلق اختیار کا قانون) پر بے وقت اور بے معنی ووٹ کیا، جس سے دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے سرپرست کو یہ پیغام دیا گیا کہ امریکہ میرے اقدامات سے خوش نہیں ہے اور مجھے رکنا ہو گا۔‘ سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ’اس طرح دشمن کو فائدہ اور سہولت فراہم کی گئی۔‘ انھوں نے مزید کہا: ’چار نکمے ریپبلکنز نے بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ ووٹ دیا، اور ایران نے میرے لوگوں سے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ ان سینیٹرز نے میرا کام مزید مشکل بنا دیا ہے، مگر میں اسے کسی نہ کسی طریقے سے مکمل کر کے رہوں گا۔ کیوں کہ میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔‘ واضح رہے کہ امریکہ کی ریپبلکن اکثریتی سینیٹ نے 48 کے مقابلے پر 50 ووٹوں سے ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ روکیں یا فوجی کارروائی جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کریں۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع