امریکا آبنائے ہرمز پر 20 فیصد ٹیکس لے گا، امریکی صدر نے کل یہ بیان دیا، آج یوٹرن لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لینے کا خیال ہی ناپسندیدہ ہے، نہیں چاہتے کسی کو بھی آبنائے ہرمز کا ٹول لینا چاہیے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاستیں ٹول ٹیکس دینے کے بجائے امریکا میں سرمایا کاری کریں گی۔ اس سے پہلے برطانیہ نے ہرمز پر 20 فیصد ٹول ٹیکس لینے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا تھا۔ ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تیل پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ترسیل ہو رہا ہے، ایسا امریکا کی شاندار فوجی طاقت سے ممکن ہوا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری عظیم فوج اور رہنماؤں کی بدولت آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کُھلی ہے، آبنائے ہرمز سے آمدورفت ایران کے لیے نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے بند ہونے کی وجہ ایرانی قیادت ہے، ایران کی قیادت نے جھوٹ بولنے والی، پُرتشدد اور بدنیتی والی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کی پالیسی اسے مکمل تباہی کے راستے پر لے جا رہی ہے، ہم ایرانی بندرگاہوں اور ایرانی کارگو پر مکمل ناکا بندی نافذ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ریاستیں آبنائے ہرمز پر 20 فیصد امریکی فیس کے بجائے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدے کریں گی، یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کی قیادت سے نتیجہ خیز بات چیت کے بعد کیا۔ امریکی صدر نے کہا یہ سرمایہ کاریاں بہت بڑی اور ان ممالک کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی، نئی سرمایہ کاریوں سے امریکا میں بہت ترقی ہوگی اور امریکیوں کیلئے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایک بار پھر پہلے سے کہیں زیادہ کامیابیوں کے ساتھ جیت رہا ہے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع