امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی امیگریشن اور مالیاتی فراڈ کے خلاف نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی امیگرینٹس اور غیرملکی فراڈیے امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر سالانہ چوری کرتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فراڈ اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کے لیے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کیے ہیں جس پر محکمہ خزانہ کے تحت عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت بینکوں، کریڈٹ کارڈز اور اقتصادی اداروں کو انسانی اسمگلنگ،منشیات کی اسمگلنگ، غیرقانونی امیگریشن اور کرمنل کارٹیلز کے ہاتھوں استعمال سے روکا جاسکے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صرف قانونی حیثیت میں امریکا میں رہائش پذیر افراد اور ایسے لوگوں جو کہ قانونی طور پر کاروبار کرتے ہیں، انہیں امریکا کے اقتصادی نظام تک رسائی ہونی چاہیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے بینک اکاؤنٹ جو کہ غیرقانونی امیگریشن میں معاونت کرتے ہوں، یا ان میں غیرقانونی امیگرینٹس کے ویلفئیر کی رقم رکھی جاتی ہو، انہیں بند کردیا جائے گا اور یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کو واپس کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا یہ انتہائی خطرناک ہے کہ کوئی غیرقانونی امیگرینٹ ڈیموکریٹک ریاستوں کا ڈرائیور لائسنس دکھائے یا بائیڈن دور میں جاری سرحدی دستاویز دکھائے اور اسے امریکا کے اقتصادی نظام تک غیرمحدود رسائی دیدی جائے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انکا یہ اقدام آئس مخالف مظاہرین کو بھی واضح پیغام ہے کہ انکےاقدامات سے ٹرمپ انتظامیہ کا عزم مزید مضبوط ہورہا ہے، یہ ایگزیکٹو آڈر مجرمانہ سرگرمیوں کےتحت اربوں ڈالر امریکا سے جانے سے بھی روکےگا۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ یہ حکمنامہ بائیڈن دور کے سرحدی اقدامات کو پلٹانے کیلئے انتہائی موثر ثابت ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع