واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تصویر اور دستخط والا نیا امریکی پاسپورٹ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا پاسپورٹ امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جائے گا، اس کے اندرونی صفحے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اور سنہری حروف میں دستخط موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سفری دستاویزات پر تصویر لگانے والے امریکا کے پہلے صدر بنیں گے۔ انہوں نے نئے پاسپورٹ کے ڈیزائن کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیٹریاٹ پاسپورٹ کا نام دے دیا، جس میں ان کی تصویر کے پس منظر میں امریکی آزادی کے اعلامیے کا متن بھی شامل ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ جولائی سے محدود تعداد میں یادگاری پاسپورٹ جاری کرے گا، نیا یادگاری پاسپورٹ واشنگٹن ایجنسی سے ان پرسن درخواست دینے والوں کو دستیاب ہوگا۔ امریکی اپوزیشن اور ناقدین کی جانب سے پاسپورٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ وہ اس سے پہلے سرکاری عمارتوں، ڈالر اور قومی پارکوں کے پاسز پر بھی اپنی شناخت لگا چکے ہیں۔
Source: SOCIAL MEDIA
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع