International

ٹرمپ کا امریکی حملے میں وینزویلا کے بدنام گینگ کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

ٹرمپ کا امریکی حملے میں وینزویلا کے بدنام گینگ کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے ایک ہدف پر کیے گئے حملے میں وینزویلا کے بدنام جرائم پیشہ گروہ ’ٹرین دے آراگوا‘ کا سربراہ ہیکٹر رسٹہنفورڈ گیریرو فلورس المعروف نینو گیریرو ہلاک ہو گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی امریکی سدرن کمانڈ نے انجام دی اور اسے وینزویلا کے حکام کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی تصدیق کی ہے کہ حملہ رواں ہفتے کے دوران کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نینو گیریرو پر امریکا میں دہشت گردوں کی معاونت، مجرمانہ سازش، منشیات اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد تھے۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے نینو گیریرو کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 5 ملین ڈالرز تک انعام مقرر کر رکھا تھا۔ گروہ ’ٹرین دے آراگوا‘ وینزویلا کی ایک بدنام جرائم پیشہ تنظیم ہے جسے امریکا دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ یہ گروہ لاطینی امریکا کے مختلف ممالک میں منظم جرائم، اغواء، بھتہ خوری اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال وینزویلا کی جانب سے اس کارروائی پر باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments