ایران نےآج قطر میں امریکی ٹیم سے ملاقات کی تردید کر دی۔ ایران کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکا کے ساتھ آئندہ کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ امریکی نمائندوں کے دورہ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دوحا میں آج ایران کی درخواست پر مذاکرات ہوں گے۔ امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج دوحہ روانہ ہوں گے جس کی ترجمان وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی ہے۔ کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا امریکا جنگ بندی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی حل کے خواہاں ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر امریکی فوجی طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے امریکا کے ساتھ ایک بہتر معاہدہ کرنا ہی بہترین راستہ ہے تجارتی جہازوں پر حملوں کا جواب صدر ٹرمپ کی ہدایت پر دیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نےدعویٰ کیا میٹنگ کی درخواست ایران کی جانب سےکی گئی۔ سفارتی اورفوجی حکمت عملی کے نتیجےمیں ایران کےپاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع