امریکی صدر ایران پر حملے سے پیچھے کیوں ہٹے، امریکی نشریاتی ادارے سے منسلک اسرائیلی صحافی براک ریوڈ نے بڑا انکشاف کردیا۔ براک ریوڈ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران سعودیہ، قطر اور امارات کے رہنماؤں سے بات کی تھی، دوحہ، ابوظبی اور ریاض تینوں ہی نے صدر ٹرمپ کو مشترکہ پیغام دیا تھا کہ مذاکرات کو موقع دیں، تینوں ممالک نےکہا ایران پرحملہ ہوا تو قیمت ہمیں چکانا پڑے گی۔ صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حامی اپنے ساتھیوں کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک ردعمل میں اپنی آئل اینڈ انرجی تنصیبات کی تباہی نہیں چاہتے۔ اس سے پہلے امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے لیڈروں کے یہ کہنے پر ایران پر حملہ روکا کہ مذاکرات ہورہے ہیں اور ایران سے ڈیل کا امکان ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ