Sports

رجت پاٹیدار ہوں گے آر سی بی کے کپتان

رجت پاٹیدار ہوں گے آر سی بی کے کپتان

نئی دہلی، 13 فروری: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 21 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے لیے رجت پاٹیدار کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ آر سی بی نے جمعرات کو منعقدہ ایک تقریب میں رجت پاٹیدار کو ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران ٹیم ڈائریکٹر مو بوبٹ، ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور رجت پاٹیدار موجود تھے۔ 2021 میں فرنچائز میں شامل ہونے کے بعد سے، رجت نے تین سیزن میں 28 میچوں میں 158.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے 799 رن بنائے ہیں۔ آر سی بی نے نومبر میں ہونے والی میگا نیلامی سے پہلے رجت کو ریٹین کیا تھا۔ وہ پہلی بار آئی پی ایل میں کپتانی کریں گے۔ گھریلو سطح پر، انہوں نے 20 اوور کی سید مشتاق علی ٹرافی اور 50 اوور کی وجے ہزارے ٹرافی کے 2024-25 سیزن میں مدھیہ پردیش کی ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ واضح رہے کہ آر سی بی تین بار آئی پی ایل فائنل میں پہنچی ہے لیکن ابھی تک خطاب نہیں جیت پائی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments