بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو دل کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق 76 سالہ اداکار کو پیر کی رات چنئی شہر کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رجنی کانت کو دل سے متعلق آج طے شدہ علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ان کی حالت بہتر ہے۔ میڈیا کے مطابق رجنی کانت ان دنوں 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو کہ جلد ریلیز ہوں گی۔ واضح رہے کہ رجنی کانت اس سے قبل بھی کئی مرتبہ علاج کی غرض سے اسپتال جا چکے ہیں اور وہ ماضی میں کورونا کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں