Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بنگال میں غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے مذہبی تبدیلی ہورہی ہے: شمیک بھٹاچاریہ

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بنگال میں غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے مذہبی تبدیلی ہورہی ہے: شمیک بھٹاچاریہ
بنگال میں غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے مذہبی تبدیلی ہورہی ہے: شمیک بھٹاچاریہ — November 20, 2026
بنگال میں غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے مذہبی تبدیلی ہورہی ہے: شمیک بھٹاچاریہ
کئی دیگر غیر مصدقہ الزامات کے درمیان بھٹاچاریہ نے دعویٰ کیا کہ کولکاتا کے ایک عیسائی مشنری اسکول نے زعفرانی ساڑی پہننے پر ایک ٹیچر کو لباس سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ٹیچر بی جے پی کی سرگرم کارکن ہیں۔بی جے پی کے ریاستی صدر سمک بھٹاچاریہ نے جمعرات کو بالواسطہ طور پر عیسائی برادری پر الزام لگایا کہ وہ غیر ملکی فنڈنگ کی مدد سے جنوبی اور مغربی بنگال کے بڑے قبائلی علاقوں میں لوگوں کا مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پرولیا میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھٹاچاریہ نے کہا، ”جس طرح ہم اپنی پارٹی کی تعداد بڑھانے کے لیے مہم چلاتے ہیں، جس طرح مختلف سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کرتی ہیں، جس طرح طلبہ تنظیمیں کالجوں اور تعلیمی اداروں میں اپنے نظریات کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہیں، اسی طرح آج کچھ لوگ غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے پرولیا، بانکوڑہ، بشنوپور، مشرقی بردوان اور آسنسول کے وسیع علاقوں میں لوگوں کا مذہب تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا، ”پرولیا کے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق ہے، لیکن مذہب کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسی کو بھی مذہب تبدیل کرنے کی راہ پر نہیں چلنا چاہیے۔ آج بڑے پیمانے پر مذہب کی تبدیلی کی کوششیں جاری ہیں۔ بی جے پی ایسا نہیں ہونے دے گی۔“
راجیہ سبھا کے رکن بھٹاچاریہ نے اتوار کو بھی عیسائی مشنری اداروں پر اسی طرح کے الزامات عائد کیے تھے۔ کئی دیگر غیر مصدقہ الزامات کے درمیان انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کولکاتا کے ایک عیسائی مشنری اسکول نے زعفرانی ساڑی پہننے پر ایک ٹیچر کو لباس سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ مذکورہ ٹیچر بی جے پی کی سرگرم کارکن ہیں۔بھٹاچاریہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسکول نے اپنا رویہ جاری رکھا تو وہ اسکول کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔بھٹاچاریہ کے الزامات کے بعد کولکاتا کے عیسائی رہنماو¿ں نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے جبری مذہبی تبدیلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
منگل کے روز وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری نے کہا تھا کہ الزامات کی تصدیق کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص نے زعفرانی ساڑی پہننے کے خلاف کوئی ہدایت جاری کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اگر ایسی ہدایت اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے تو ان کی حکومت اسکولوں کے این او سی بھی منسوخ کر سکتی ہے۔
جبری مذہبی تبدیلی کا یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب مختلف عیسائی فلاحی تنظیموں اور مشنری اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 مئی کے بعد بنگال میں سنگھ پریوار کی جانب سے عیسائیوں پر ظلم و ستم کے کم از کم 60 واقعات پیش آئے ہیں۔
بھٹاچاریہ نے عیسائیوں پر مبینہ حملوں میں بی جے پی کے کسی بھی فرد کے ملوث ہونے کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی یا ریاستی حکومت کو کسی بھی مذہب، خواہ عیسائیت ہو یا اسلام، پر عمل کرنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے جمعرات کو کہا، ”ہماری لڑائی کسی مسلمان کے خلاف نہیں ہے۔ ہماری لڑائی کسی عیسائی کے خلاف بھی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے کہ بی جے پی عیسائی مشنریوں پر حملے کرکے سیاست کرے گی۔“
عیسائی برادری کے خلاف بھٹاچاریہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے رومن کیتھولک آرچ ڈایوسیز آف کولکاتا کے وِکر جنرل فادر ملائے ڈی کوسٹا نے کہا، ”اگر مذہب کی تبدیلی کے واقعات پیش آئے ہوتے تو بنگال میں عیسائیوں کی تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہوتی۔ اس کے علاوہ، اب تک جبری مذہبی تبدیلی کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے اور صرف زبانی دعوے کیے جا رہے ہیں۔“انہوں نے مزید کہا، ”ہمارا کینن قانون جبری مذہبی تبدیلی یا لالچ دے کر مذہب تبدیل کرانے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔“
بھٹاچاریہ نے عام لوگوں، بشمول بی جے پی کے حامیوں اور پارٹی کو ووٹ دینے والوں سے اپیل کی کہ اگر انہیں بدعنوانی کا سامنا کرنا پڑے یا وہ کہیں بدعنوانی دیکھیں تو اس کی شکایت درج کرائیں۔قابل ذکر ہے کہ اراکین اسمبلی سمیت بی جے پی کے کئی رہنماو¿ں کے خلاف بدعنوانی کی مسلسل شکایات سامنے آنے سے پارٹی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بائیں بازو کے کتابوں کے اسٹالوں میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی صدر نے کہا، ”سی پی ایم، جس کا درگا پوجا سے پہلے کوئی نام و نشان باقی نہیں رہ گیا تھا اور جو تاریخ بن چکی تھی، اچانک وہ کون لوگ ہیں جو ان کے کتابوں کے اسٹالوں پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے پہنچ گئے؟ یہ بھی ایک معمہ ہے۔ توڑ پھوڑ کرنے والوں کی شناخت کریں، انہیں الگ کریں اور ضرورت پڑنے پر پولیس کو ان کی نشاندہی کریں۔“

بنگال میں غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے مذہبی تبدیلی ہورہی ہے: شمیک بھٹاچاریہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn