امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ’زخمی‘ ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر کل مجتبیٰ خامنہ ای کا پڑھا گیا تحریری بیان یاد دلاتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس میں کوئی ویڈیو یا آڈیو کیوں نہیں تھی۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ’میرا خیال ہے آپ جانتے ہیں کیوں۔‘ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ مجتبیٰ ’خوفزدہ‘ اور ’زخمی‘ ہیں، اور دعویٰ کیا کہ وہ ’چھپتے پھر رہے ہیں۔‘ ان کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کی تعداد 90 فیصد کم ہو چکی جبکہ اس کے یکطرفہ حملہ آور ڈرونز 95 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز، جو دنیا کا سب سے مصروف تیل برداری کا راستہ ہے، میں ’انتہائی مایوسی‘ کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن یہ ’کچھ ایسا ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں۔‘ پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکہ ’ایرانی حکومت کی فوج کو اس انداز میں تباہ کر رہا ہے جیسا دنیا نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘ انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج کو ’جنگ کے قابل نہ رہنے والی‘ بنا دیا گیا ہے۔ پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی فضائی افواج کا امتزاج ’ناقابلِ شکست‘ ہے اور ان کی انٹیلیجنس ’مزید بہتر اور باریک بینی سے تیار‘ ہو رہی ہے۔ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے پاس فضائی دفاع ہے نہ ہی بحریہ، اور اس کے میزائل لانچرز تباہ کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ’ایران کی فضاؤں پر امریکہ کی جانب سے کیے گئے حملوں کی تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہو گی۔‘ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کی قیادت چھپ رہی ہے جبکہ امریکہ کا عزم ’ناقابلِ شکست‘ ہے، اس کے اختیارات زیادہ سے زیادہ ہیں اور صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کے پاس تمام اختیارات ہیں۔ وہ اس تنازع کی رفتار، انداز اور وقت کا تعین کریں گے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ