Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایران سے ڈیل ہو گئی تو میں اسلام آباد جا سکتا ہوں: صدر ٹرمپ کا اعلان

Admin
By Admin
Apr 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

ایران سے ڈیل ہو گئی تو میں اسلام آباد جا سکتا ہوں: صدر ٹرمپ کا اعلان
ایران سے ڈیل ہو گئی تو میں اسلام آباد جا سکتا ہوں: صدر ٹرمپ کا اعلان — April 17, 2026
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایران اپنا افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے اور جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضامند ہو چکا ہے۔‘ وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران کے ساتھ کوئی بھی ڈیل اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے مستقل طور پر روک دے گی۔‘
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اگر پاکستان میں ڈیل پر دستخط ممکن ہوئے تو میں اسلام آباد جا سکتا ہوں۔‘
اسی گفتگو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پاکستان نے بہت زبردست کردار ادا کیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زبردست شخصیات ہیں۔‘
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ایران کو اچھے طریقے سے ڈیل کر رہے ہیں، اچھا لگ رہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے آخر میں ہو سکتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہو سکی تو جنگ دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔
’ایران جن باتوں پر پہلے تیار نہیں تھا اب تیار ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بمباری سے زیادہ موثر ثابت ہوئی۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ’لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روز کے لیے جنگ بندی ہو چکی ہے جس میں حزب اللہ بھی شامل ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وہ جلد لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس مدعو کریں گے۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقعے پر یہ بھی کہا کہ ’وہ اب تک دنیا میں 10 جنگیں رُکوا چکے ہیں۔‘

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایران اپنا افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے اور جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضامند ہو چکا ہے۔‘ وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں رپورٹرز سے بات کر...

Source: social media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn