افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان نے دی ہنڈریڈ لیگ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایجبسٹن میں برمنگھم فینکس کے خلاف اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے راشد خان نے اپنی مقررہ 20 گیندوں (چار اوورز) میں 59 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ یہ ناصرف دی ہنڈریڈ میں ان کی بدترین کارکردگی تھی بلکہ کسی بھی ٹی 20 میچ میں ان کا سب سے مہنگا اسپیل بھی تھا۔ برمنگھم کے لیام لیونگ اسٹون نے 27 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز بنائے اور افغان اسپنر کو لگاتار تین چھکے اور دو چوکے لگائے۔ لیونگ اسٹون کے لاٹھی چارج نے فینکس کو رنز کا کامیاب تعاقب میں کرنے میں مدد دی اور انہوں نے دو گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔ لیونگ اسٹون اپنے کیریئر میں راشد خان کے خلاف 200 سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔ ان کے خلاف کوئی اور بلے باز 150 تک نہیں پہنچا۔ دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں شمار کیے جانے والے راشد 2023 ورلڈ کپ کے بعد کمر کی سرجری کے بعد سے فارم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
Source: social media
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
سچن تندولکر کے بیٹے کی منگنی ممبئی کے ایک بڑے کاروباری خاندان میں ہوئی