بنگلور، 2 مارچ : کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے ہفتہ کے روز ہونے والے رامیشورم کیفے کے دھماکے کو منگلور کے کوکر بلاسٹ سے منسلک کیا۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا "منگلورکے کوکر دھماکے اور اس دھماکہ کے درمیان تعلق ہے۔ ہماری پولس بھی یہی کہہ رہی ہے۔ دونوں جگہوں پر بم میں استعمال ہونے والا مواد یکساں ہے۔ بم میں ٹائمر اور دیگر چیزیں استعمال ہوئی تھیں۔ منگلور اور شیواموگا کی پولس بنگلور میں ان کے ساتھ ہے۔ شیوکمار نے یہ بھی کہا کہ حکومت شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے پولس کو فری ہینڈ دیا ہے۔ سنٹرل کرائم برانچ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔" نائب وزیر اعلی نے کہا کہ بمبار کا پتہ لگانے کے لیے 7-8 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بنگلور کے باشندوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ دریں اثناء، کیمپ گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) کے افسران نے بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) سے معلومات طلب کی ہیں، کیونکہ انہیں شبہ ہے کہ کلیدی ملزم نے بس میں سفر کیا تھا۔ بنگلور ہوٹلز ایسوسی ایشن نے ہوٹلوں میں چوکسی برقرار رکھنے کے واسطے اپنے معیارات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پولس حکام، ممبر ہوٹلوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ طلب کی ہے۔ بنگلور کے پولس کمشنر بی دیانند نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر کہا کہ متعدد ٹیمیں اب تک حاصل کردہ مختلف لیڈز پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "دھماکہ کے معاملے کی تفتیش زوروں پر ہے۔ اس کی حساسیت اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، میڈیا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں میں نہ آئیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔"
Source: uni news service
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی