کولکاتا5اپریل :رام نومی پر کولکتہ میں 60 جلوس، منصوبہ بند بدامنی کو روکنے کے لیے انتظامیہ تیار، 29 آئی پی ایس افسران ریاست میں انچارج رہیں گے رام نومی اگلے اتوار کو ہے۔ اس موقع پر کولکتہ میں 3,500 سے 4,000 پولیس اہلکار سیکورٹی کی دیکھ بھال کے لیے تعینات کیے جا رہے ہیں۔ اور اس دن ریاست بھر میں 29 آئی پی ایس افسران خصوصی ڈیوٹی پر ہوں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے وسط میں پرانے اور بڑے جلوس میں ڈی سی، جوائنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر رینک کے افسران شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ او سی، ڈی سی، اے سی، جوائنٹ سی پی سمیت سینئر پولیس افسران میں ذمہ داریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ ہر اس سڑک پر پولیس پکٹنگ ہوگی جہاں جلوس نکلے گا۔ ڈرون، سی سی ٹی وی اور ویڈیو گرافی کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
Source: Mashriq News service
ایک ہفتہ تک ہم لوگ رام نومی منائیںگے ، کسی میںدم ہے تو روک کر دکھائے: شوبھندو
راجر ہاٹ فائرنگ واقعہ میں مدھیم گرام سے 2افراد گرفتار
والدین کی آنکھوں کے سامنے کمسن بچی کو گاڑی نے کچل دیا
26 ہزار اساتذہ اور تعلیمی کارکنوں کی نوکریوں کی برطرفی سے ہزاروں اسکول متاثر
سالٹ لیک میں المناک سڑک حادثہ، بس آئی ٹی ورکر پر چڑھ گئی
وزیر اعلیٰ سے بے روزگاروں کےلئے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
اساتذہ کی نوکری منسوخ ہونے کے بعدترنمول کانگریس کو ایک بار پھر سول سوسائٹی کی تحریک کا خطرہ
وزیر اعلیٰ سے بے روزگاروں کےلئے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل
ای ڈی نے ڈیجیٹل گرفتار ی معاملے میں دو افراد کو حراست میں لیا
رام نومی جلوس کے دوران موٹرسائیکل جلوس اور ڈی جے پر پابندی