Kolkata

26 ہزار اساتذہ اور تعلیمی کارکنوں کی نوکریوں کی برطرفی سے ہزاروں اسکول متاثر

26 ہزار اساتذہ اور تعلیمی کارکنوں کی نوکریوں کی برطرفی سے ہزاروں اسکول متاثر

کولکاتا 5اپریل :سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ریاست میں سرکاری امداد یافتہ اور اسپانسر شدہ اسکولوں میں تقریباً 26,000 (25,572) اساتذہ اور تعلیمی کارکنوں کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ اس سے ریاست کے ہزاروں اسکولوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ابتدائی اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کتنے سکولوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ وکاس بھون نے ابھی تک اسکول حکام کو کوئی واضح ہدایات جاری نہیں کی ہیں کہ جن لوگوں کی ملازمتیں ختم کی گئی ہیں ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔ اس سے بھی پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ اس سے ریاست کے سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کام کرنے والوں کے لیے اپریل کی تنخواہیں حاصل کرنے میں پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments