نئی دہلی، 25 جون : اتر پردیش کے رائے بریلی پارلیمانی حلقہ سے منتخب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ آئین کی کاپی تھامے مسٹر گاندھی نے انگریزی میں رکنیت کا حلف لیا اور حلف لینے کے بعد انہوں نے 'جے ہند اور جے آئین' کا نعرہ لگایا۔ جب مسٹر گاندھی اپنی پسندیدہ سفید ٹی شرٹ پہنے حلف لے رہے تھے، کانگریس کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے ان کی حمایت کر رہے تھے۔ اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارون گوول، جو میرٹھ پارلیمانی سیٹ سے منتخب ہوئے اور سیریل رامائن میں رام کا کردار ادا کیا، نے سنسکرت میں حلف لیا اور حلف لینے کے بعد جے شری رام کا نعرہ بھی لگایا۔ اتر پردیش کی گوتم بدھ نگر سیٹ سے منتخب ہونے والے ڈاکٹر مہیش شرما نے بھی سنسکرت میں حلف لیا۔ اناؤ سے منتخب ہوئے ساکشی مہاراج نے بھی سنسکرت میں حلف لیا۔ متھرا سے بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے حلف لینے سے پہلے 'رادھے رادھے' کا نعرہ لگایا اور آخر میں 'جے کرشنا جے رادھا رانی' کے نعرے لگائے۔ نگینہ سے منتخب ہونے والے چندر شیکھر نے حلف لیتے وقت اپنے ہاتھ میں آئین کی ایک بڑی کاپی پکڑی ہوئی تھی جس کا کور نیلا تھا۔ انہوں نے نیلے رنگ کے کپڑے بھی پہن رکھے تھے۔
Source: uni news
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی