حکومت نے پیر کے روز گیانیش کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا۔ وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وہ 26 جنوری 2029 تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ یہ تقرری نئے قانون کے تحت عمل میں آئی ہے، جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دیگر انتخابی کمشنرز کی تقرری کے لیے وزیر اعظم، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور ایک نامزد مرکزی وزیر پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی ساخت غیر متوازن ہے، کیونکہ اس سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں حکومت نے 5 ناموں کی تجویز دی، جن میں گیانیش کمار بھی شامل تھے، تاہم راہل گاندھی نے اس پر اعتراض کیا اور سپریم کورٹ میں اس قانون کے خلاف دائر درخواست کا حوالہ دیا۔ اس کے باوجود حکومت نے ان کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے گیانیش کمار کی تقرری کا اعلان کر دیا۔ اس تقرری کے ساتھ ہی حکومت نے آئی اے ایس افسر وویک جوشی کو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وہ 1989 بیچ کے ہریانہ کیڈر کے افسر ہیں اور 2031 تک اپنی خدمات انجام دیں گے۔ گیانیش کمار 1988 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ میں اپنے دور میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد اس کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ 15 مارچ 2024 کو الیکشن کمشنر کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔ ان کی قیادت میں رواں برس کے آخر میں بہار اسمبلی انتخابات اور 2026 میں کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پڈوچیری کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ کانگریس نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں 2023 کے انتخابی تقرری قانون کو چیلنج کیا گیا ہے اور اس پر عدالت نے تین احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ اگلی سماعت 19 فروری کو متوقع ہے، لہٰذا حکومت کو اس فیصلے کو موخر کرنا چاہیے تھا۔ کانگریس نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت سپریم کورٹ سے اس کیس کی جلد سماعت کی درخواست کرے تو وہ اس کی حمایت کرے گی۔ سپریم کورٹ 19 فروری کو اس معاملے پر سماعت کرے گا، جس کے ممکنہ فیصلے کے اثرات مستقبل میں الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
Source: social media
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
روپے کے نشان کو تبدیل کرنااسٹالن کا 'فضول فیصلہ' ، ناکامی چھپانے کی چال: انامالائی
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
تلنگانہ:مٹن نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کو ہلاک کردیا
مذہبی مقام پر جلی ہوئی چادر ملی ، لوگوں میں ناراضگی