ممبئی، 05 دسمبر : بمبئی ہائی کورٹ نے بگ باس فیم ماڈل راکھی ساونت کی درخواست پر اداکارہ شرلین چوپڑا کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں شرلین کی جانب سے ہتک عزت اور غیر اخلاقی برتاؤ کے الزام میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ راکھی ساونت نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ساتھی ماڈل نے بدلہ لینے کے لیے ان کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ راکھی کی درخواست میں کہا گیا ہے، "شکایت کنندہ کے جھوٹے الزامات اور ہتک آمیز بیانات سے نہ صرف ذاتی پریشانی ہوئی ہے بلکہ یہ راکھی ساونت کے کامیاب کیریئر کو بھی برباد کرنے کی کوشش ہے۔ یہ واضح ہے کہ شکایت کنندہ نے بددیانتی اور انتقام کی وجہ سے جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خیال ر ہے کہ 31 اکتوبر 2022 کو امبولی پولیس اسٹیشن نے ساونت کے خلاف معاملہ درج کیا اور الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شکایت کنندہ کے کچھ ویڈیوز دکھائے اور توہین آمیز بیانات دیئے۔ راکھی پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 (اے) (عورت کی عزت کو مجروح کرنا)، 500 (ہتک عزت)، 504 (مجرمانہ دھمکی)، 509 (بھڑکانے کی کوشش) اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی ایکٹ) کی دفعہ 67(A) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
Source: uni news service
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
ٹیلر سوئفٹ اب مزید پُرکشش نہیں رہیں: ٹرمپ
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
خوشخبری! امیتابھ بچن ایک بار پھر 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی میزبانی کیلئے تیار