امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا ایک اعزاز ہے، میں ہر ایک سے یہی کہتا ہوں کہ چینی صدر عظیم رہنما ہیں۔ چین کے صدر شی جنگ پنگ سے وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، جب بھی مشکلات آئیں مل کر انہیں حل کیا، لوگ نہیں جانتے کہ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا، ہم نے جلدی حل کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہماری گفتگو کے شدت سے منتظر ہیں، امریکا چین تعلقات اب پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہونے جا رہے ہیں، شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شاندار رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تاریخی سربراہی ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان آنے والی کئی دہائیوں تک بہترین اور مضبوط تعلقات قائم رہیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اپنے ساتھ دنیا کے بہترین بزنس لیڈر لے کر چین آیا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی