Sports

پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر کو اولمپک چیمپئن قرار دیدیا گیا

پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونیوالی اطالوی باکسر کو اولمپک چیمپئن قرار دیدیا گیا

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس سے دستبردار ہونے والی اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن قرار دے دیا۔ آئی بی اے نے اطالوی باکسر اینجلا کیرنی کو اولمپک چیمپئن کا انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ صدر آئی بی اے عمر کریملوو کا کہنا ہے کہ آئی بی اے اینجلا کیرنی کو گولڈ میڈلسٹ کے لیے مقرر انعامی رقم دے گی۔ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے مئی میں پریس اولمپکس باکسنگ ایونٹ کے 100 میڈلسٹس کے لیے 31 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی تھی۔ گولڈ میڈل پر ایک لاکھ ڈالر انعام ہے جس میں 50 ہزار ڈالر پلیئر، 25 ہزار کوچ اور 25 ہزار فیڈریشن کو ملنا ہے۔ واضح رہے کہ اینجلا کیرنی پیرس اولمپکس میں ایمان خلیف کے خلاف 46 سیکنڈز میں دستبردار ہو گئی تھیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments