روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے 8 اور 9 مئی کو باضابطہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ عارضی جنگ بندی کا اعلان جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی شکست کی سالگرہ پر کیا گیا ہے۔ ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو وکٹری ڈے کے موقع پر جنگ بندی کی پیشکش کی تھی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیر مقدم کیا تھا تاہم یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ اس مجوزہ جنگ بندی کی تفصیلات واضح کر دیں۔ یاد رہے کہ پیوٹن نے گزشتہ سال بھی 9 مئی کو نازی جرمنی کی شکست کی یاد میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم یوکرین نے اس سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین طویل المدتی جنگ بندی کا حامی ہے، نہ کہ ایسی عارضی جنگ بندی کا جو ماسکو میں ایک پریڈ کے لیے چند گھنٹوں کا تحفظ فراہم کرے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی