National

پیلی بھیت: مریض کی موت کے بعد بھی پریوار سے روپئے وصولنے کا الزام

پیلی بھیت: مریض کی موت کے بعد بھی پریوار سے روپئے وصولنے کا الزام

پیلی بھیت:11جولائی: اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک پرائیویٹ اسپتال کی لاپرواہی کی وجہ محکمہ صحت نے کاروائی شروع کردی ہے ۔سی ایم او ڈاکٹر آلوک کمار نے جمعہ کو بتایا کہ ایک حادثے میں زخمی وشون کو 4جولائی کو ضلع اسپتال سے پیلی بھیت نیورو کئیر اور سرجیکل اسپتال میں ریفر کیا گیا تھا۔ الزام تھا کہ اسپتال کے ڈاکٹر چرت بورا نے فورا آپریشن کے نام پر کنبے سے ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ پریوار نے اپنی زرعی زمین گروی رکھ کر دو گھنٹے میں رقم جمع کرا دی لیکن چار دن تک آپریشن نہیں کیاگیا۔ اہل خانہ نے سنگین الزام لگایا کہ اسپتال نے وشنو کو آئی سی یو میں مردہ حالت میں رکھا اور پریوار کو مریض سے ملنے تک نہیں دیا گیا۔اہل خانہ نے زبردستی مریض کو دیکھنے کی کوشش کی۔ تب تک ڈاکٹر نے مردہ جسم کو بریلی ریفر کردیا۔ ایمبولنس ڈرائیور نے متوفی کو بریلی لے جانے سے منع کردیا۔ متوفی کے بھائی رامو نے چیف میڈیکل افسر سے شکایت کر انصاف نہ ملنے پر اجتماعی خودکشی کا انتباہ دیا۔ اس دھمکی کے بعد سی ایم او آلوک کمار سرگرم ہوئے ۔ تب انہیں معاملے کی سنگینی کا علم ہوا اور اب سی ایم ایس کی قیادت میں تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ گذشتہ تین دنوں سے چل رہے اس معاملے میں پرائیویٹ اسپتال کے ملزم ڈاکٹر چرت بورا نے اہل خانہ پر ہی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے ۔ ریفر کرتے وقت اہل خانہ نے لائف سیونگ میڈیسن اور لائف سپورٹ سسٹم ہٹا دیا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments