پرتھ، 25 نومبر:یشسوی جیسوال اور وراٹ کوہلی کی سنچری اننگز اور جسپریت بمراہ و محمد سراج کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 295 رنوں سے شکست دے دی ہے۔ جسپریت بمراہ کو ان کے شاندار کھیل کے لیے 'پلیئر آف دی میچ' سے نوازا گیا۔ آسٹریلیا نے آج صبح کل کے 12 رن پر تین وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں محمد سراج نے عثمان خواجہ (چار) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو 17 کے اسکور پر چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 25ویں اوور میں سراج نے اسٹیو اسمتھ (17) کو پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا کی اننگزجلد ہی ختم ہو جائے گی۔ بلے بازی کرنے آئے مچل مارش نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے 82 رنز کی شراکت ہوئی۔ بمراہ نے ٹریوس ہیڈ (89) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی نے مچل مارش (47) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ مچل اسٹاک (12) کو واشنگٹن سندر نے آؤٹ کیا۔ نیتھن لیون (0) کو بھی سندر نے بولڈ آؤٹ کیا۔ ہرشیت رانا نے ایلکس کیری (36) کو آؤٹ کر کے آسٹریلوی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 58.4 اوورز میں 238 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور ریکارڈ 295 رنز سے میچ ہار گئی۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ واشنگٹن سندر کو دو وکٹ ملے۔ ہرشیت رانا اور نتیش کمار نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ہندوستان کی پہلی اننگ 58.3 اوور میں 150 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ نتیش ریڈی41، پنت نے 37 رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 29 رنز کے عوض چار اور مچل اسٹارک نے 14 رن دے کر دو وکٹ جھٹکے تھے۔ آسٹریلیا پہلی اننگ: 51.2 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 30 رن دے کر پانچ اور ہرشیت رانا نے 48 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہندوستان کی دوسری اننگ: یشسوی جیسوال (161) اور ورات کوہلی (ناٹ آؤٹ 100) کی سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے چھ وکٹوں پر 487 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا تھا۔
Source: social media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
میرا بائی چانو اور اویناش سابلے تمغوں سے ہوئے محروم,چوتھے مقام پر رہیں