Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح، محکمہ صحت بھون کے مشترکہ مشیر مقرر ہوئے ارون سنگھ اور اروپ ماجھی

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح، محکمہ صحت بھون کے مشترکہ مشیر مقرر ہوئے ارون سنگھ اور اروپ ماجھی
ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح، محکمہ صحت بھون کے مشترکہ مشیر مقرر ہوئے ارون سنگھ اور اروپ ماجھی — November 05, 2026
ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح، محکمہ صحت بھون کے مشترکہ مشیر مقرر ہوئے ارون سنگھ اور اروپ ماجھی
زچہ خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے محکمہ? صحت بھون نے مشترکہ مشیر مقرر کیے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی کے دور میں ماہرِ اطفال ڈاکٹر ارون سنگھ ایک بار پھر صحت کے شعبے میں مشیر کی حیثیت سے واپس آئے ہیں۔ ماہرِ اطفال کے ساتھ ساتھ آر جی کر میڈیکل کالج کے شعب? امراضِ نسواں کے سابق سربراہ ڈاکٹر اروپ ماجی کو بھی ریاستی محکمہ? صحت نے مشیر مقرر کیا ہے۔ صحت بھون کے ذرائع کے مطابق، زچگی کے دوران خواتین کی اموات روکنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے علاج کے شعبے میں ریاست کی صحت سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ترنمول دورِ حکومت میں ماہرِ اطفال ڈاکٹر ارون سنگھ ریاست چھوڑ کر دوسری ریاست چلے گئے تھے۔ ان کا دوسری ریاست جانا کوئی معمول کی بات نہیں تھی۔ تقریباً چودہ سال پہلے ایس ایس کے ایم سے اچانک ماہرِ اطفال ڈاکٹر ارون کا تبادلہ ساگر دتہ میڈیکل کالج کر دیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ اس وقت بچوں کی صحت سے متعلق ٹاسک فورس کمیٹی کے سربراہ تریدب بندیوپادھیائے کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ارون کا تبادلہ ساگر دتہ کیا گیا تھا، جہاں نوزائیدہ بچوں کے علاج کے لیے کوئی مخصوص شعبہ ہی موجود نہیں تھا۔
ترنمول حکومت کے آخری دور میں جنوری 2025 میں سینئر ڈاکٹر جودھپور ایمس سے دوبارہ ریاست واپس آئے۔ اس وقت جنوبی 24 پرگنہ میں بچوں کی شرحِ اموات زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے کم کرنے کے لیے ان سے مشورہ طلب کیا گیا تھا۔ نوزائیدہ بچوں کی شرحِ اموات کم کرنے کے مقصد سے ماہرِ اطفال نے مشورہ دیا کہ پیدائش کے بعد ایک منٹ کے اندر نال کاٹنے کے بجائے، آنول یا جفت (پلیسینٹا) کے باہر آنے تک انتظار کیا جائے۔ اس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔
سینئر ماہرِ اطفال نے بتایا کہ اس طریق? کار کے نتیجے میں کیننگ میں نوزائیدہ بچوں کو آئی سی یو میں داخل کرنے کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔ نوزائیدہ بچوں میں یرقان اور دیگر بیماریوں کی شرح بھی کم ہوئی۔ راشٹریہ بال سواستھیا کاریہ کرم کے سابق مشیر اس ماڈل کو پوری ریاست میں پھیلانا چاہتے تھے۔ اسی مقصد کے لیے ترنمول حکومت کے دور میں ان کی ملازمت کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع بھی کی گئی تھی۔ لیکن آخرکار ا±س وقت کی محکمہ? صحت کی انتظامیہ نے پوری ریاست میں ڈاکٹر ارون کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئی مو¿ثر قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے بعد وہ چھتیس گڑھ حکومت کی دعوت پر وہاں چلے گئے۔

ماں اور بچے کی صحت کو ترجیح، محکمہ صحت بھون کے مشترکہ مشیر مقرر ہوئے ارون سنگھ اور اروپ ماجھی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn