برطانیہ کے شہزادے پرنس ہیری کے خلاف افریقی ایڈز خیراتی تنظیم سینٹیبالے نے لندن ہائی کورٹ میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا جسے شہزادے نے ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ تنظیم 2006ء میں شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کی گئی تھی، مقدمے میں مارک ڈائر کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ خیراتی تنظیم سینٹیبالے کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کے ساتھی ایک منظم میڈیا مہم کے ذمے دار ہیں جس سے تنظیم کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور سوشل میڈیا پر ہراسانی میں اضافہ ہوا، مقدمہ 24 مارچ کو دائر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب شہزادہ ہیری کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ’حیران کن‘ بات ہے کہ خیراتی فنڈز کو قانونی جنگ پر خرچ کیا جا رہا ہے، بجائے اس کے کہ انہیں ضرورت مند افراد پر لگایا جائے۔ یاد رہے کہ 2025ء میں چیریٹی کمیشن نے تنظیم میں بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی تاہم ہراسانی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب تنظیم کی چیئرپرسن سوفی چنداوکا اور ٹرسٹیز کے درمیان اختلافات سامنے آئے جس کے بعد شہزادہ ہیری اور دیگر عہدیداران نے استعفیٰ دے دیا۔ سینٹیبالے کا مقصد لیسوتھو اور بوٹسوانا میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ نوجوانوں کی مدد کرنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی