جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ناٹ آؤٹ 367 رنز بنائے انہیں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹر برائن لارا کا ریکارڈ توڑنے کےلیے صرف 34 رنز درکار تھے۔ بلاوائیو میں دوسرے دن کے اختتام پر ویان ملڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برائن لارا کا ریکارڈ اس لیے نہیں توڑا کیونکہ وہ ایک لیجنڈ کرکٹر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برائن لارا نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز بنائے، چاہتا تھا کہ ریکارڈ لارا کے پاس ہی رہے، دوبارہ موقع ملا تب بھی ایسا ہی کروں گا۔ جنوبی افریقی کپتان نے یہ بھی کہا کہ سب سے پہلے میں نے یہ سوچا کہ رنز بہت ہوچکے ہیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ برائن لارا کا ریکارڈ توڑوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بہت خاص اننگز تھی، اچھی بات یہ کہ میری اننگز ٹیم کے کام آئی۔ ویان ملڈرنے 334 گیندوں پر 367 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز 49 چوکوں اور 4 چھکوں سے مزین تھی۔
Source: social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
اولمپک ہاکی: سیمی فائنل میں ہندستان نے برطانیہ کو شکست دی، بیلجیم کو ہار کا سامنا
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے جیت لی
یوسنلیس کو شکست دے کر ونیش پھوگٹ خواتین کی کشتی کے فائنل میں داخل
نکہت زرین کو باکسنگ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست

ہنگری کی لوسا کو شکست، الجیرین باکسر ایمان خلیف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
نکہت زرین کو باکسنگ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست
سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی