Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پوجا کے بعد بسوں کے کرائے میں اضافے کا امکان

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

پوجا کے بعد بسوں کے کرائے میں اضافے کا امکان
پوجا کے بعد بسوں کے کرائے میں اضافے کا امکان — September 15, 2026
پوجا کے بعد بسوں کے کرائے میں اضافے کا امکان
پوجا کے بعد بسوں کا کرایہ بڑھ سکتا ہے۔ سرکاری اور نجی، دور دراز روٹس سمیت ہر طرح کی بسوں کے کرایے میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پیر کے روز نجی بس مالکان کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیرِ ٹرانسپورٹ ارجن سنگھ نے کہا، ”پوجا سے پہلے اس سلسلے میں کچھ نہیں ہوگا۔ تاہم پوجا کے بعد نجی بسوں کے کرایے میں اضافے کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہم اس پر بات چیت کریں گے۔“
انہوں نے کہا، ”بسوں کا کرایہ بڑھنا چاہیے۔ 2018 سے ایک ہی کرایہ چلا آ رہا ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ کبھی بھی کرایہ نہ بڑھایا جائے۔“ اس معاملے پر ارجن نے بائیں محاذ کی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ”بائیں بازو کے رہنما خود گاڑیوں میں سفر کرتے تھے، لیکن بسوں کا کرایہ نہیں بڑھاتے تھے۔ نتیجتاً بسوں کی تعداد کم ہوتی چلی گئی۔ ہم ایسے نہیں ہیں۔ عام لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ بسیں چل سکیں، اسی مقصد سے اقدامات کیے جائیں گے۔“ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بس سروس کے معیار کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔
واضح رہے کہ 2018 میں آخری مرتبہ حکومت کی جانب سے بس کرایے کی فہرست میں سرکاری طور پر اضافہ کیا گیا تھا۔ اس وقت کم از کم کرایہ 7 روپے تھا۔ تاہم کووڈ کے دوران یہ کرایہ بڑھا کر 10 روپے کردیا گیا، لیکن اس سلسلے میں کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ اب اگر کرایہ بڑھایا جاتا ہے تو کم از کم کرایہ کتنا ہوگا، یہ دیکھنا اہم ہوگا۔
اسی کے ساتھ ریاستی حکومت تمام ٹول پلازوں پر ایک مقررہ شرح نافذ کرنا چاہتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں قومی شاہراہ اتھارٹی کو چھ دن کا وقت بھی دیا گیا ہے۔ بس مالکان کی شکایت تھی کہ ایک ہی ضلع میں مختلف مقامات پر الگ الگ ٹول وصول کیا جا رہا ہے۔ ارجن نے بتایا کہ اس معاملے میں اڑیسہ کی طرز پر نظام نافذ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بڑی سڑکوں پر ٹوٹو چلانے کے معاملے میں بھی انہوں نے ایک بار پھر سخت پیغام دیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اہم سڑکوں پر ٹوٹو کی آمدورفت بند کی جائے گی۔ پہلے ہی ٹوٹو کو لے کر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک یکساں نظام نافذ کرنا ہوگا۔
بس مالکان کی نائٹ پارکنگ سے متعلق مسئلہ بھی آج حل ہوگیا۔ اس کے علاوہ جن بس مالکان کا طویل عرصے سے ٹیکس بقایا ہے اور جرمانے سمیت رقم جمع کرانی ہے، ان کے جرمانے میں کچھ حد تک رعایت دی جاسکتی ہے، وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اس کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

پوجا کے بعد بسوں کے کرائے میں اضافے کا امکان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn