انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر نے لبنان میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا لبنان ہمارا کھیل کا میدان بننا چاہیے، پورا لبنان ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔ اتمار بین گویر نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں جنگ بندی پر راضی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک سچے دوست ہیں، ہمیں ان کے ساتھ شائستگی سے پیش آنا چاہیے اور انہیں گلے بھی لگانا چاہیے، لیکن ہمیں انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہم لبنان میں جنگ بندی پر راضی نہیں ہو سکتے۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے لبنان پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کے بارے میں مزید کہا کہ فیصلے کرنے والے ہم ہیں اور ہمارے فوجیوں کے لیے اچھے نتائج ہیں۔ انہوں نے لبنان اور حزب اللّٰہ کے درمیان تفریق کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ اسرائیل کو اپنی فوجی مہم کو وسیع کرنا چاہیے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع