مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے ردعمل دے دیا۔ رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ سے ڈرنے والے نہیں، امن، مسائل کے منصفانہ حل، ریاستوں کے درمیان بات چیت اور تعلقات کے فروغ کی کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سے بحث نہیں چاہتے لیکن جنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یسووع مسیح کے روپ میں اپنی تصویر شیئر کی تھی اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر پاپائے روم کو جرائم پسند قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے پوپ لیو کے بارے میں کہا کہ ہمیں ایسا پوپ پسند نہیں جو کہے کہ جوہری ہتھیار رکھنا ٹھیک ہے، پوپ لیو نہایتلبرل سوچ رکھنے والے ہیں وہ اچھا کام نہیں کررہے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پوپ لیو سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں، پیغمبر امن و بھائی چارہ کی شان میں گستاخی کسی بھی انسان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم کی جانب سے پوپ لیو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی