ویٹیکن سٹی (19 اپریل : کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ لیو 4 جولائی کو امریکا کی سال گرہ تقریب میں شرکت کی بجائے یورپ میں مہاجرین کے داخلے کے ایک مقام پر وقت گزاریں گے، اس سے قبل ایک بیان میں پوپ لیو نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ سے تنازع میری ترجیح نہیں۔ پوپ کا کہنا تھا کہ ان کے افریقہ دورے کا مقصد امن کا فروغ ہے، ذاتی محاذ آرائی نہیں، ٹرمپ کی تنقید کے باعث سیاسی صورت حال پر غلط تبصرے ہوئے، جنھیں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ ویٹیکن اور واشنگٹن کے درمیان کئی مہینوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد سامنے آیا ہے، جن کی وجہ امریکا کی امیگریشن پالیسیوں اور ایران میں جنگ سے متعلق اختلافات بتائے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پینٹاگون کے عہدیداروں نے ہولی سی (ویٹیکن) کو سخت انتباہات بھی جاری کیے تھے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق پوپ لیو چہار دہم کا امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ بہ یک وقت علامتی اور سیاسی حیثیت رکھتا ہے۔ اس اہم موقع میں شریک ہونے کی بجائے، پہلے امریکی نژاد پوپ ایک یورپی مہاجرین کے داخلہ مرکز پر موجود ہوں گے، جس سے پس ماندہ طبقات کے ساتھ ان کی وابستگی نمایاں ہوتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی