کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے مسئلے کا پُرامن حل نکالنے پر زور دیا ہے۔ عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ صرف مذاکرات کی طرف واپسی کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی جان خطرے میں ہے، یہ بین الاقوامی قانونی مسائل سے بڑھ کر اخلاقی مسئلہ ہے۔ پوپ لیو کا کہنا تھا کہ کہا یہ عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ تشدد اور جنگ روک کر امن کا راستہ تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے میز پر بیٹھیں نہ کہ اس میز پر جہاں ہتھیار بنانے اور مہلک اقدامات کے فیصلے ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر منصفانہ جنگ صرف بڑھ رہی ہے، اس سے کچھ حاصل نہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال عالمی معاشی اور توانائی کے بحران کے ساتھ نفرت کو بھی ہوا دے رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی