National

پٹنہ:سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک، دو زخمی

پٹنہ:سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک، دو زخمی

پٹنہ، 12 جولائی: بہار میں پٹنہ ضلع کے رانی تالاب تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک کار میں پانچ افرادسفر کر رہے تھے۔ اس دوران سرایا گاؤں کے قریب کینال روڈ پر کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ اس حادثے میں کار میں سوار پانچوں افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو وکرم پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قراردے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت نندن سنگھ کی ماں نرملا دیوی (52)، بیوی نیتو سنگھ (35) اور بیٹے استیوا سنگھ (10) کے طور پر کی گئی ہے، جو ویشالی ضلع کے مہوا تھانہ علاقے کے کریہو گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ اس حادثے میں نندن سنگھ اور ان کی بیٹی سدھی سنگھ زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج چل رہا ہے۔ کار میں سوار لوگ چھتیس گڑھ سے اپنے گاؤں کریہو واپس آ رہے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پالی گنج سب ڈویژن اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments