پٹنہ، 29 اکتوب: بہار میں پٹنہ میٹرو ٹرین کی سرنگ کی تعمیر کے دوران ارتھ لفٹنگ مشین کے بریک فیل ہو جانے سے دو مزدور کچل کر فوت ہوگئے اور پانچ زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ پیر کی دیر رات پٹنہ یونیورسٹی کے نزدیک زمین سے 60 فٹ نیچے میٹرو ٹرین کے لیے سرنگ کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ اس دوران مٹی ہٹانے والی مشین (لوکو) کا بریک فیل ہو گیا اور مشین بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی مزدوروں میں سے ایک نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔ تمام زخمیوں کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت سرنگ کے اندر تقریباً 25 مزدور کام کر رہے تھے۔ مرنے والے دونوں مزدور اڈیشہ کے رہنے والے تھے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Source: uni news
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
ٹریڈ یونینوں کے بھارت بند کا ملا جلا اثر
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
تلنگانہ کے نامزد وزیراعلی ریونت ریڈی لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفی
اوڈیشہ:بنگلہ دیشی یا روہنگیا شہری بتاکر 444 افراد کو کیا گیا گرفتار،غیر قانونی تارکین وطن بتا کر ڈیٹنشن سینٹر میں کیا گیا قید
کامیابی نہ ملنے پر افراد خاندان کے ساتھ خودکشی،بی آرایس امیدوار کی دھمکی، الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کرلی

ناصر-جنید قتل کیس کے ملزم نے ریلوے ٹریک پر کود دی جان، ویڈیو میں بجرنگ دل پر سنگین الزامات
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر، سری نگر میں سرد ترین رات ریکارڈ