Sports

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے 204 رنز کا ہدف 34 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے جوش انگلیس 49 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان پیٹ کمنز نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے تھے اور میزبان آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی جب مچل اسٹارک نے صائم ایوب کو 1 رن پر پویلین روانہ کیا تھا جبکہ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 24 رنز پر گری۔ عبداللّٰہ شفیق 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو بھی مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ ٹیم کی تیسری وکٹ 63 رنز پر گری جب بابر اعظم 37 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کامران غلام تھے، وہ بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 101 رنز پر گری جب نائب کپتان سلمان علی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری، جب کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 148 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں گری، وہ 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 175 رنز پر گری، جب عرفان خان 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 183 اور دسویں وکٹ 203 رنز پر گری، حارث رؤف بغیر کوئی رن بنائے جبکہ نسیم شاہ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شان ایبٹ اور مارنس لیبوشین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments