International

3 سالوں میں امریکہ کے 5 جوہری سائنسداں غائب، 5 کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت، جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل

3 سالوں میں امریکہ کے 5 جوہری سائنسداں غائب، 5 کی مشتبہ حالت میں ہوئی موت، جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل

عام طور پر امریکہ کا جوہری پروگرام دنیا میں سب سے محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی ملک اس کے جوہری پروگرام میں سیندھ لگانے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔ لیکن کچھ واقعات نے امریکہ کے جوہری سائنسدانوں کی حفاظت پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ دراصل امریکہ میں گزشتہ 3 سالوں کے دوران جوہری پروگرام اور خلائی پروگرام سے منسلک 5 سائنسداں مشتبہ حالت میں غائب ہو گئے اور 5 سائنسدانوں کی موت ہو گئی۔ ان واقعات کے بعد امریکہ میں ایک ہلچل سی پیدا ہو گئی ہے اور جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ 10 سائنسداں امریکہ کی سب سے محفوظ تصور کی جانے والی لیباریٹریز میں کام کرتے تھے۔ ان میں ناسا، لاس ایلاموس، ایم آئی ٹی شامل ہیں۔ ان سائنسدانوں میں کئی راکیٹ میٹل اور نیوکلیئر فیوزن جیسے حساس پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔ غائب ہوئے یا مردہ پائے گئے سائنسدانوں کے سلوک میں ایک جیسا پیٹرن دیکھنے کو ملا۔ 5 معاملوں میں سائنسداں اپنے گھر سے بغیر فون، چابی، پرس لیے پیدل نکلے اور پھر واپس نہیں لوٹے۔ امریکی ایئرفورس کے ریٹائرڈ جنرل ولیم نیل میکیسلینڈ نیوکلیئر فنڈنگ سے منسلک پروجیکٹ میں شامل تھے۔ وہ اس رواں سال 27 فروری کو گھر سے غائب ہوئے۔ ناسا کی راکیٹ سائنسداں مونیکا ریزا اور جوہری اسلحوں کے پرزے بنانے والے اسیٹون گارسیا بھی گھر سے اچانک غائب ہو گئے۔ گارسیا اپنا فون اور پرس گھر پر ہی چھوڑ کر گئے تھے۔ اسی طرح لاس ایلاموس لیباریٹری کی میلیسا کیسیاس بھی غائب ہو گئیں اور ان کا فون فیکٹری ریسیٹ موڈ میں پایا گیا۔ اینتھنی شاویز بھی مئی 2025 سے غائب ہو گیا۔ ان کے علاوہ کارل گرلمیئر نامی سائنسداں ناسا میں ایسٹرو فیزیسسٹ تھے۔ ان کا قتل گھر میں گھس کر کیا گیا۔ نیوکلیئر فیوزن کے سائنسداں نونو لوریئرو کا بھی قتل کر دیا گیا۔ ان پر نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملہ نے امریکی میڈیا میں خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ اہم سائنسدانوں کے اس طرح اچانک غائب ہونے سے امریکہ میں تشویش کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولینا لیوٹ نے کہا کہ ’’ہم جانکاری حاصل کر رہے ہیں۔ جیسے ہی اس پر زیادہ جانکاری سامنے آئے گی، ہم آپ سبھی لوگوں سے شیئر کریں گے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ ابھی جانچ انتہائی ابتدائی مراحل میں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments