International

پیٹرول ذخیرہ کرنے والا جیل بھیج دیا گیا

پیٹرول ذخیرہ کرنے والا جیل بھیج دیا گیا

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے ایندھن کی قلت ہونے پر پیٹرول ذخیرہ کرنا جرم بن گیا، اسی تناظر میں ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے شمال مغربی علاقے میں 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کے الزام میں شہری کو 21 دن قید کی سزا سنائی گئی۔ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے آغاز کے فوراً بعد سری لنکا نے ایندھن کے ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ شمال مغربی صوبے کے علاقے نکاویراٹیا سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ لسانتھا کمارا بالاسوریا نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جو ایندھن جمع کیا تھا وہ اپنے مرحوم والدین کی سالانہ مذہبی تقریب کیلیے اردگرد کی صفائی کے مقصد سے استعمال ہونا تھا۔ مجسٹریٹ نے بالاسوریا کو 4 لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر 21 دن قید کی سزا سنائی اور اس پر 1500 سری لنکن روپے کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا۔ سری لنکا کی حکومت نے 15 مارچ کو ایندھن کی فراہمی کیلیے QR کوڈ پر مبنی راشننگ کا نظام متعارف کرایا تھا۔ وزارت توانائی کے مطابق اس انتظام کے تحت کاروں کیلیے ہفتہ وار 15 لیٹر اور بسوں کیلیے 60 لیٹر ایندھن کی اجازت ہے۔ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر مشترکہ حملہ شروع کر رکھا ہے اور ایران کی جوابی کارروائی کے باعث یہ تنازع اب پورے خلیجی خطے تک پھیل چکا ہے۔ آبنائے ہرمز میں ایرانی حملوں نے سمندری آمد و رفت کو متاثر کیا ہے جو خام تیل اور پیٹرولیم کی عالمی سپلائی چین کیلیے انتہائی اہمیت کا حامل راستہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments