International

ایران نے ہماری شرائط قبول کی اس لیے ٹرمپ نے رحم کا مظاہرہ کیا، پیٹ ہیگسیتھ

ایران نے ہماری شرائط قبول کی اس لیے ٹرمپ نے رحم کا مظاہرہ کیا، پیٹ ہیگسیتھ

واشنگٹن (8 اپریل ): امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران نے ہماری شرائط قبول کی اس لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رحم کا مظاہرہ کیا۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کر دی ہے، ہم نے ایران کو بڑی شکست دی ہے، اس کی فضائیہ اور میزائل سسٹم تباہ کر دیا، تہران کے پاس اب صرف بنکرز سسٹم رہیں گے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران شرائط نہیں مانتا تو ہمارا ہدف اس کے پل اور توانائی مراکز ہوتے، تہران نے ہماری شرائط قبول کی جس پر امریکی صدر نے رحم کا مظاہرہ کیا، تمام ایرانی قیادت کو ختم کر دیا ہے، تہران کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔ امریکی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ کر دکھایا، ایران ہمارے 2 پائلٹس کو بھی محبوس نہیں رکھ سکا، 14 گھنٹے میں اس سے اپنے پائلٹ آپریشن کے بعد نکالے۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات ایران پر 800 حملے کیے گئے، ایران کا میزائل پروگرام عملی طور پر ناکارہ کر دیا گیا، اس کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ پریس کانفرنس میں پیٹ ہیگسیتھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، اب ہمارے پاس امن کا حقیقی موقع ہے، امریکی صدر ٹرمپ سے بہتر ڈیل کوئی نہیں کر سکتا، ان کو جو کامیابی ملی ہے وہ کسی امریکی صدر کو نہیں ملی۔ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے 6 ہزار کامیاب مشنز سر انجام دیے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر 1700 میزائل حملے روکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments