ایران میں جاری فوجی آپریشنز کے تسلسل کے ساتھ ہی اسلحہ کے ذخائر کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ امریکی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ نے جنگ کے پہلے چار ہفتوں کے دوران ٹوماہاک طرز کے 850 سے زائد کروز میزائل داغے ہیں۔ استعمال کی یہ غیر معمولی رفتار امریکی وزارت دفاع کے اندر ان درست ہدف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے حوالے سے تشویش کا باعث بنی ہے۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اس کثرت سے استعمال نے پینٹاگان کو استعمال کی شرح کی نگرانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس دوران یہ انتباہات بھی سامنے آئے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں موجود ذخائر تشویشناک سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ اگر آپریشنز اسی رفتار سے جاری رہے تو گولہ بارود ختم ہونے کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ حکام نے اشارہ دیا ہے کہ اصل مسئلہ محدود پیداوار کا ہے کیونکہ سالانہ صرف چند سو میزائل تیار کیے جاتے ہیں جبکہ ایک میزائل کی تیاری میں لگ بھگ دو سال کا وقت لگ سکتا ہے اور اس کی لاگت تقریباً 3.6 ملین ڈالر تک پہنچ جاتی ہے۔ حکام کے تخمینوں کے مطابق امریکہ نے محض ایک ماہ کے دوران ان میزائلوں کے اپنے کل ذخیرے کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ استعمال کر لیا ہے جس سے دیگر علاقوں بالخصوص بحر ہند اور بحر الکاہل میں کسی بھی ممکنہ تنازع کے لیے اس کی تیاری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں چھڑنے والی جنگ ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے تبادلے کے ساتھ اب بھی جاری ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدے تک پہنچنے کے واسطے چھ اپریل سنہ 2026ء تک کی مہلت دے رکھی ہے۔ یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی انتظامیہ اس بات پر زور دے رہی ہے کہ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے اس کے پاس کافی گولہ بارود موجود ہے تاہم دفاعی کمپنیوں کے ساتھ پیداوار بڑھانے اور مینوفیکچرنگ کی رفتار تیز کرنے کے لیے بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔ ٹوماہاک میزائل جو سنہ 1991ء کی خلیجی جنگ سے جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں سے داغے جا رہے ہیں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نمایاں ترین ہتھیار سمجھے جاتے ہیں۔ یہ ایک ہزار میل سے زائد فاصلے پر موجود اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور سیٹلائٹ کے ذریعے اپنا راستہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ حملوں کے نتائج کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع