International

شوہر کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تکلیف کا انکشاف، ایوانکا ٹرمپ رو پڑیں

شوہر کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تکلیف کا انکشاف، ایوانکا ٹرمپ رو پڑیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے مشہور پوڈ کاسٹ "ڈائری آف اے سی ای او" میں انٹرویو کے دوران اپنی موجودگی سے وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کی۔ وہ اپنی آنجہانی والدہ ایوانا ٹرمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو کر رو پڑیں اور انہوں نے وہ لمحہ بھی یاد کیا جب ان کے شوہر جیرڈ کشنر دوسری بار کینسر کا شکار ہوئے تھے۔ تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس انٹرویو کے دوران ایوانکا نے اپنی والدہ کو یاد کیا جن کا انتقال 2022 میں 73 برس کی عمر میں نیویارک میں ان کے گھر پر ایک حادثے کے نتیجے میں ہوا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدہ کی عدم موجودگی نے ان کی زندگی میں ایک بڑا خلا چھوڑ دیا ہے۔ امریکی کاروباری خاتون بات کرتے ہوئے اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں اور کہا کہ میں نے ابھی واشنگٹن چھوڑا ہی تھا۔ ہماری زندگی تبدیلی کے دور سے گزر رہی تھی، جیرڈ میں دوسری بار تھائی رائیڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور پھر میری والدہ کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں برداشت کرنے اور اپنے جذبات کو الگ رکھنے میں مضبوط ہوں۔ اسی لیے میرے لیے نفسیاتی علاج ضروری تھا۔ کشنر کے کینسر کے باعث دوسرے آپریشن کے محض چند ہفتوں بعد ان کی والدہ ایوانا کی وفات 2022 میں ہوئی تھی۔ برطانوی اخبار ’’ دی سن ‘‘ کے مطابق ان کے شوہر نے تھائی رائیڈ کینسر کے ساتھ ایک خفیہ جنگ لڑی تھی۔ انہوں نے 2019 میں وائٹ ہاؤس میں کام کے دوران اپنے گلے سے رسولی نکلوانے کے لیے سرجری کروائی تھی اور پھر چند سال بعد ان کا دوسرا آپریشن ہوا۔ ایوانکا نے جولائی 2023 میں پنسلوانیا میں اپنے والد پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی کوشش کو ٹیلی ویژن سکرین پر براہ راست دیکھنے کے لمحے کو حقیقی ڈراؤنا خوابقرار دیا جہاں خاندان پر خوف طاری ہو گیا تھا۔ خاص طور پر ان کے بچوں کی موجودگی میں جو اس صورتحال کو دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد کو اٹھتے اور سلامتی کے ساتھ وہاں سے جاتے دیکھنا وہ لمحہ تھا جب ان کی سانس میں سانس آئی لیکن اس کے نفسیاتی اثرات ان کے اندر نقش رہ گئے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے والد، اپنے کردار اور مصروفیات کے باوجود، ان کی زندگی میں ہمیشہ موجود رہے اور وہ ہر وقت انہیں جواب دینے کا اہتمام کرتے تھے۔ یہاں تک کہ ملاقاتوں یا مذاکرات کے دوران بھی وہ انہیں ہمیشہ ترجیح دیتے تھے۔ واضح رہے ایوانکا اپنے والد کی پہلی بیوی سے دوسری اولاد ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پانچ بچے ہیں۔ اپنی پہلی بیوی ایوانا ٹرمپ سے ان کے تین بچے ہیں۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر (پیدائش 1977)، ایوانکا ٹرمپ (پیدائش 1981) اور ایرک ٹرمپ (پیدائش 1984) ہیں۔ ایرک نے خاندان کے کاروباری معاملات اور عوامی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی دوسری شادی مارلا میپلز سے ہوئی جس سے ان کی بیٹی ٹیفنی ٹرمپ (پیدائش 1993) پیدا ہوئیں جو اپنی میڈیا میں موجودگی اور قانون کے شعبے میں تعلیم کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ جہاں تک ان کی موجودہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا تعلق ہے، ان سے ان کا سب سے چھوٹا بیٹا بیرن ٹرمپ (پیدائش 2006) ہے جو خاندان کا سب سے کم عمر رکن ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments