International

پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب کا امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملوں کے ردعمل میں امریکا کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکا کے ال سالم اور احمد الجابر اور بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے ایرانی حکام سے براہِ راست بات کی ہے نہ صرف جھوٹ بلکہ جنگ سے بچنے کی کوشش پر پردہ ڈالنے کے لیے ہے۔ پاسداران انقلاب ایران کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنا دے تو ایران پورے خطے کو امریکا کے لیے جہنم بنا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے چاہا تو امریکی گستاخی کا یہی ردعمل ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments