International

پاسداران انقلاب کے اسرائیل میں اہم جنگی امدادی مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے

پاسداران انقلاب کے اسرائیل میں اہم جنگی امدادی مراکز پر ڈرون اور میزائل حملے

تہران (3 اپریل ): ایرانی پاسداران انقلاب نے جوابی حملوں کی 93ویں لہر میں اسرائیل کے اہم جنگی امدادی مراکز کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنا دیا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 93ویں لہر میں اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں کے شمال اور وسطی حصوں میں اہداف کو نشانہ بنایا، یہ کارروائی عظیم مجاہد سید حسن نصر اللہ اور شیخ احمد یاسین کے نام کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ان شدید حملوں کے دوران مغربی جلیل، حیفہ، کفر کنا اور کریات میں صہیونیوں کے مراکز اجتماع اور جنگی امدادی مراکز کو درست طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے مزید بتایا کہ یہ لہر اسلامی مزاحمت کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے طور پر انجام دی گئی جس میں ٹھوس اور مائع ایندھن والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں اور خودکش ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ بیان میں اعلان کیا گیا کہ ڈرون اور میزائل حملوں کا یہ سلسلہ مسلسل، بلاتعطل اور پے در پے جاری رہے گا۔ ایران نے کہا کہ یہ بھرپور حملہ امریکا اور اسرائیل کو ایک براہ راست جواب ہے جنہوں نے 28 فروری کو سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو شہید کر کے ایران کے خلاف مجرمانہ جارحیت کا آغاز کیا۔ ‘دشمنوں نے جان بوجھ کر ایران کے شہری ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایرانی شہری شہید ہوئے جن میں میناب کے ایک پرائمری اسکول کے تقریباً 170 بچے بھی شامل ہیں۔‘ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران کے کامیاب جوابی حملوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور ان کی فوجی طاقت کے گھمنڈ کی بے بسی کو ثابت کر دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments