پاکستان کے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد، سکیورٹی فورسز نے پاکستان،افغانستان سرحد کے ساتھ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر زمینی کارروائی کی، جس کے بعد سرحدی علاقوں میں جماعت الاحرار اور ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 29 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ’28 جون 2026 کو سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔ مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں انڈین سرپرستی میں سرگرم جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر خان فروش عرف زبل اپنے تین ساتھی دہشت گردوں سمیت مارا گیا، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ’غضبُ الحق‘ کے تسلسل میں، مستند انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 28 اور 29 جون کی درمیانی شب پاکستان،افغانستان سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔ ’ان کارروائیوں کے دوران پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں قائم تین دہشت گرد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے، جہاں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ان مراکز اور پناہ گاہوں میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔‘
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع