پاکستان کی فوج نے افغانستان سے متصل سرحدی علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ رات ایک بار پھر افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور صوبہ کنڑ، خوست اور پکتیکا میں بمباری کی۔ان حملوں میں 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 14 دیگر خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ خوست کے ایک عہدیدار کے مطابق ضلع سپیرہ میں ایک گھر پر ہونے والے حملے میں 9 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوئے۔ جب کہ صوبہ پکتیکا میں ایک علیحدہ حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔افغانستان کی جانب سے عائد کیے گئے ان الزامات پر پاکستانی فوج نے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع