معروف پاکستانی بینڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج بلانی پڑگئی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔ مقامی میڈیا نے بتایاکہ ابتدائی طور پر کنسرٹ کے لیے ڈھاکا ارینا کا انتخاب کیا تھا کہ تاہم بارش کے باعث ہنگامی طور پر مقام تبدیل کرکے ایک مال میں کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق ہنگامی طور پر مقام تبدیل کرنے سے کنسرٹ میں شدید بدنظمی دیکھی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آگئے جن میں سے اکثر ٹکٹ لیے بغیر زبردستی کنسرٹ میں داخل ہوئے تھے۔ کنسرٹ میں انتظامیہ اور ہجوم کے دوران کئی مرتبہ چھڑ پ بھی ہوئی جس کے بعد ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو بلانا پڑا۔
Source: Social Media
کنڑ زبان پر دیے گئے بیان کے لیے عدالت نے کمل ہاسن کو پھٹکار لگائی
جنید کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا، عامر خان
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
کمل ہاسن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں