ٹرائی سیریز میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 208 رنز کے تعاقب یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، صائم ایوب کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آصف خان کی 77 رنز کی دھواں دھار اننگز رائیگاں گئی، کپتان محمد وسیم 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوپنر محمد زوہیب 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ایتھن ڈی سوزا 3 رنز بناسکے، راہول چوپڑا کو 11 رنز پر محمد نواز نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین اور محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یو اے ای کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز بنائے ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، حسن نواز نے 6 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ فخر زمان 6 اور کپتان سلمان علی آغا 5 رنز بنا سکے، صاحبزادہ فرحان 8 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، محمد نواز 15 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یو اے ای کی جانب سے صغیر خان اور جنید صدیق نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔ یو اے ای کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا ہے، شارجہ میں گرمی بہت ہے، بولرز کا خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے بڑا اسکور کرکے یو اے ای پر دباؤ ڈالیں۔ یو اے ای کے کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستان کو 160 رنز تک محدود رکھیں، یہ نہیں دیکھ رہے سامنے کون ہے، جیتنے کی کوشش کریں گے۔
Source: Social media
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
سچن تندولکر کے بیٹے کی منگنی ممبئی کے ایک بڑے کاروباری خاندان میں ہوئی