International

پاکستان میں سونے کی قیمت 476,000 روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت 476,000 روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان کے مقامی مارکیٹ میں بھی سنیچر کے روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ عام طور پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی نرخوں کے مقابلے میں 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 21 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 13 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 18 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 869 روپے ہو گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments